Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایک انٹرویو میں بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین ورندر سہواگ سے سوال کیا گیا کہ جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے تو کون سا کھلاڑی سب سے زیادہ سیلفیاں لیتا تھا؟ انھوں نے کہا کہ اس وقت کسی کو سیلفی کا شوق نہیں ہوتا تھا لیکن کمنٹری ٹیم میں سب سے زیادہ سیلفیاں میں لیتا ہوں اور موجودہ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی کو سیلفیاں لینے کا بہت شوق ہے۔
ورندر سہواگ سے جب پوچھا گیا کہ کون سا کھلاڑی سب سے برا ناچتا ہے تو انھوں نے سچن ٹنڈولکر کا نام لیا جبکہ انھوں نے سچن ٹنڈولکر کو اچھا باورچی بھی قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہربھجن سنگھ ہر وقت خود کو سنوارنے میں لگے رہتے تھے۔
ورند سہواگ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سریش رائنا ہماری ٹیم کے سب سے اچھے گلوکار تھے۔ انھوں نے بتایا کہ یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ سب سے اچھے لطیفے سناتے تھے۔