Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ٹیم میں شامل نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کی شرٹ پہن کر فخر محسوس کرتا ہوں، میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتا لیکن میرا خواب پورا ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے سوچا ہوا کہ ہمیشہ اچھا پرفارم کرنا ہے تا کہ دنیا کو پتا لگے کہ بابر اعظم بھی کوئی پلیئر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈیوڈ وارنر، اوئن مورگن، جوز بٹلر اور جیسن روئے جیسے بیٹنگ کرتے ہیں ویسا کھیلنا چاہتا ہوں لیکن میرا اسٹائل تھوڑا مختلف ہے کیونکہ میں تھوڑا ٹائم لے کر کھیلتا ہوں اور میرا اسٹرائیک ریٹ 80 سے 100 کے درمیان ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ میرا جو مقصد تھا میں اس میں ابھی کامیاب نہیں ہوا، اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، میں پاکستان کی فتوحات میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں لیکن بدقسمتی سے ابھی اس طرح کی پرفارمنس نہیں دکھا پا رہا۔