اکثر ایسا دیکھنے کو ملتا ہے کہ پاکستان ٹیم نے جب فتح حاصل کی تو سب نے قومی ٹیم کو سر پر اٹھا لیا جاتا ہے لیکن وہی ٹیم جیسے ہی ایک میچ ہارے تو انھی ہیروز کو زیرو بنا دیا جاتا ہے۔ ورلڈکپ 2019 کے راؤنڈ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کرکٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان پر ذاتی حملے کیے گئے، ایک شخص نے کپتان سرفراز احمد کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے جبکہ سابق فاسٹ بولر نے ان کے پیٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔ سابق کپتان مصباح الحق نے ان تمام ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ صرف اس وقت ٹیم کے ساتھ ہوتے ہیں جب وہ جیتے لیکن مشکل وقت میں سب ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔