Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے ایک انٹرویو کے دوران تسلیم کیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے وسیم اکرم لیجنڈری بولر ہیں۔ بریٹ لی نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ آئی پی ایل میں وسیم اکرم ہماری ٹیم (کولکتہ نائٹ رائیڈرز) کے بولنگ کوچ تھے اور نیٹس میں بولنگ کے دوران جیک کیلس مجھے بہت آسانی سے کھیلی جا رہے تھے۔
انھوں ںے بتایا کہ وسیم اکرم نے مجھے کہا کہ گیند کو باہر کی جانب سوئنگ کرو اور ایسا کرنے کے باوجود جیک کیلس نے وہ گیند کھیل لی۔ بریٹ لی کے مطابق پھر وسیم اکرم نے نیٹس میں خود بولنگ کرنا شروع کی اور مجھے کہا کہ میں تین یا گیندیں اندر کی طرف سوئنگ کروں اور ایک گیند باہر کی جانب نکالوں گا۔
سابق آسٹریلوی بولر نے بتایا کہ وسیم اکرم نے جب نیٹس میں بولنگ شروع کی تو انھوں نے کیلس کو تین گیندیں اندر کی جانب سوئنگ کیں، چوتھی گیندیں باہر کی طرف سوئنگ کی تو سلِپ میں کیلس کیچ آؤٹ ہو گئے اور میں نے ان سے کہا کہ وسیم بھائی آپ لیجنڈ ہیں۔