رواں ورلڈکپ کے دوران مسلسل گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ آندرے رسل کی جگہ سنیل امبرس کو ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ورلڈکپ 2019 میں آندرے رسل صرف چار میچ ہی کھیل سکے۔ پاکستان کے خلاف ابتدائی میچ میں انھوں نے تین اوورز میں چار رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس کے بعد آنے میچوں میں آندرے رسل بولنگ اور بیٹنگ میں کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہ کر سکے۔ چار میچوں میں تین مرتبہ آندرے رسل کو بیٹنگ کرنے کا موقع ملا لیکن وہ صرف 35 رنز ہی اسکور کر پائے جبکہ بولنگ میں انھوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے سنیل امبرس نے صرف چھ ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔