افغانستان کے خلاف فتح کے بعد بنگلہ دیش کے سات پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ انھیں اپنے آخری دو میچز بھارت اور پاکستان کے خلاف کھیلنے ہیں۔ ورلڈکپ 2019 میں سات میچز کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش کو تیسری کامیابی ملی اور وہ بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے لیے بھی پاکستان کی طرح 'اگر مگر' والی صورتحال ہے۔ اگر انگلینڈ اپنے آخری تین میں سے دو میچز ہار جائے، پاکستان کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف کامیابی مل جائے، بھارت کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ہو جائے تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے 9، 9 پوائنٹس ہوں گے۔ اس صورت میں 28 جون کو شاہینوں اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ کوارٹرفائنل کی صورتحال اختیار کر جائے گا۔