Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر جیک کیلس ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی سے مایوس ہو گئے۔ جیک کیلس کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقی ٹیم کو انگلینڈ سے سیکھنا چاہیے جس نے اپنی ٹیم میں بہت بہتری کی ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں کیونکہ انگلش ٹیم بھی اوئن مورگن کی کپتانی میں ہی ٹھیک ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ اس ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ نے بہت دفاعی کرکٹ کھیلی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔
جیک کیلس نے مزید کہا کہ ابھی دنیا ختم نہیں ہوئی، ہمارے پاس کگیسو رباڈا، لنگی نگیڈی، فیلکوائیو اور ایڈم مرکرم کی صورت میں اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اگر انہی پر محنت کی جائے تو مستقل میں اچھے نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔