Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے اگلے میچز کے لیے پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کو نئی تجویز دے دی۔ اپنے ایک کالم میں وقار یونس نے کہا کہ حارث سہیل نے اپنا انتخاب درست ثابت کر دیا ہے اور انھوں نے ایک شاندار اننگز کھیلی، میری نظر میں چوتھے نمبر پر حارث سہیل کو بیٹنگ کرنی چاہیے۔
وقار یونس نے کہا کہ حارث سہیل تکنیکی لحاظ سے بہت اچھے بیٹسمین ہیں، نئے روپ میں بھی نظر آ رہے ہیں جبکہ لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اس لیے انھیں جتنے اوورز دیے جائیں اتنا اچھا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف خوف کے بغیر کرکٹ کھیلی اور اسی وجہ سے کامیابی ملی اور اگلے میچز میں بھی یہی حکمت عملی ہونی چاہیے۔ وقار یونس نے بولرز کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔