پاکستان اور نیوزی لینڈ ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گے۔ کیوی ٹیم ورلڈکپ میں اب تک شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی آ رہی ہے جبکہ پاکستان کی پرفارمنس ملی جلی رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو دو خطرات کھلاڑیوں سے نمٹنا ہو گا۔ کین ولیمسن اس وقت شاندار فارم میں ہیں اور پاکستان کے خلاف ان کا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ پاکستان کے خلاف کیوی کپتان نے 17 ون ڈے میچز کھیل کر 56.12 کی شاندار اوسط سے 898 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اوپنر مارٹن گپٹل کا بھی پاکستان کے خلاف زبردست ریکارڈ ہے۔ وہ گرین شرٹس کے خلاف 23 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انھوں نے 47.35 کی اوسط سے 947 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔