جونی بئیرسٹو نے ایشیز سیریز سے پہلے آسٹریلوی ٹیم کو وارننگ دے دی۔ ایک اخبار میں لکھے گئے کالم میں جونی بئیرسٹو نے کہا کہ ایشیز سیریز اور ورلڈکپ میں انگلش فینز جیسا چاہیں گے کریں گے، کوئی بھی فینز کو کنٹرول نہیں کر سکتا اور نہ انھیں ہدایت دے سکتا ہے۔ جونی بیئرسٹو نے لکھا کہ آسٹریلیا میں ایشیز سیریز کے دوران آسٹریلوی ٹیم اور کوچز اسٹورٹ براڈ کو رلا کر انگلینڈ بھیجنے کی باتیں کر رہے تھے اور اب وہ کس منہ سے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے لیے فینز سے منتیں کر رہے ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر 'چیٹر چیٹر' کے جملے کسے گئے تھے لیکن ویرات کوہلی نے بھارتی شائقین کو جملے کسنے سے منع کر دیا تھا۔ ورلڈکپ کے بعد دونوں ٹیمیں ایشیز سیریز میں ٹکرائیں گی۔