Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور افغانستان کے مابین کھیلے گئے میچ میں یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ بھارت بہت جلد افغانستان کی بساط لپیٹ دے گا مگر بھارت نے بمشکل افغانستان جیسی کمزور ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی بلکہ کئی مواقع پر لگ رہا تھا کہ میچ بھارت کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کی اس پرفارمنس سے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کافی افسردہ ہیں۔
سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ دھونی سینیئر پلیئر ہیں، ان کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، دھونی میں بڑی شاٹس مارنے کی صلاحیت موجود ہے مگر افغانستان کے خلاف وہ بہت کمزور نظر آئے۔ لٹل ماسٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھونی نے اپنی اننگز میں کافی گیندیں ضائع کیں اور 52 گیندوں پر صرف 28 رنز ہی اسکور کیے۔
سچن ٹنڈولکر نے امید ظاہر کی کہ دھونی اگلے میچز میں اپنی پرفارمنس بہتر کریں گے اور اسٹرائیک روٹیشن پر توجہ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی بولنگ اچھی ہے مگر ٹیم انڈیا کا 34 اوورز میں صرف 119 رنز بنانا پریشانی کی بات ہے۔