Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بڑا انکشاف کر ڈالا۔ مکی آرتھر نے بتایا کہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد خودکشی کرنے والا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں جب پے درپے شکستیں ہوتی ہیں تو میڈیا بھی تنقید کرتا ہے اور عوام کی جانب سے بھی سخت ردعمل آتا ہے، بھارت کے خلاف میچ ہارے تو خودکشی کرنا چاہتا تھا۔
مکی آرتھر ابھی بھی پاکستان ٹیم سے مطمئن نظر نہیں آ رہے اور کہتے ہیں کہ ہم نے ایک میچ میں بھی تینوں شعبوں میں ایک ساتھ اچھی پرفارمنس نہیں دکھائی، ہمیں اگلے میچز سے پہلے ایسی حکمت عملی بنانا ہو گی کہ تینوں شعبوں میں اچھی پرفارمنس دے سکیں۔
صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران حارث سہیل کی فٹنس پر سوال اٹھایا تو ہیڈکوچ نے انھیں بھی جھاڑ پلا دی۔ مکی آرتھر نے کہا کہ آپ ہمارے پلیئرز کے بارے میں منفی نہیں، مثبت بات کریں۔