Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ پر پلڑا بھاری ہے۔ ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کیویز سے آگے ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ اب تک 106 ایک روزہ میچز میں آمنے سامنے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے 54 اور نیوزی لینڈ نے 48 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں آٹھ مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں۔
پاکستان کو 1983 اور 2011 کے ورلڈکپ میں شکست ہوئی۔ شاہینوں نے 1983، 1992، 1996 اور 1999 میں کامیابی حاصل کی۔ 1999 اور 1992 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہی شکست دی تھی۔
دونوں ٹیمیں انگلینڈ میں چار مرتبہ ٹکرائی ہیں۔ تین میں پاکستان اور ایک میں نیوزی لینڈ سرخرو ہوا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل برمنگھم میں آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔