بوم بوم شاہد آفریدی کے فینز دنیا بھر میں موجود ہیں اور وہ کبھی اپنے فینز کو مایوس بھی نہیں کرتے۔ کچھ عرصہ پہلے ایک معذور بچے نے اپنے گھر پر شاہد آفریدی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تو شاہد آفریدی بچے سے ملنے اس کے گھر پہنچ گئے، اسے تحائف دیے اور کرکٹ بھی کھیلی۔
اب بوم بوم شاہد آفریدی نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے اویس کی خواہش پوری کر دی۔ انھوں نے کراچی کے مقامی اسپتال میں اویس سمیت دیگر بچوں سے ملاقات کی۔ شاہدآفریدی کو دیکھ کر بچے بہت خوش ہوئے۔
بوم بوم نے بچوں میں اپنے آٹوگراف والی گیند اور بلے بھی تقسیم کیے۔ کینسر کی بیماری سے جنگ لڑنے والے بچے اویس نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔