Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پیشگوئی کی ہے کہ کہ حارث سہیل کی ساؤتھ افریقہ کے خلاف اننگز ان کے کیریئر کو پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئے بیان میں سرفراز احمد نے کہا کہ حارث کی کارکردگی یہ سوال ذہن میں لاتی ہے کہ ہم نے پہلے میچ کے بعد حارث کو کیوں ڈراپ کیا؟
انھوں نے حارث سہیل کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مخصوص کمبی نیشن کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے، ہم نے ہمیشہ حارث کی صلاحیتوں پر یقین کیا ہے لیکن چونکہ ہم مختلف کمبی نیشن کے ساتھ کھیل رہے تھے اس لیے ان کی جگہ نہیں بن رہی تھی۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ حارث مستقبل کے لیے ایک اہم کھلاڑی ہے، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن ان کا کیریئر فٹنس مسائل سے دوچار رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ حارث ان پریشانیوں سے چھٹکارا پا کر ایک بہترین کیریئر بنائیں گے۔