Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر کگیسو رباڈا اس ورلڈکپ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ کگیسو رباڈا آئی پی ایل کے اختتام پر کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور اس کے بعد انھیں وطن واپس بلا لیا گیا۔ وہ فٹ تو ہو گئے مگر ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ کے لیے اچھی پرفارمنس نہ دے سکے اور انھیں پچاس کی بھاری اوسط سے صرف چھ وکٹیں ہی ملیں۔
ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق فاف ڈوپلیسی سے سوال ہوا تو انھوں نے سارا ملبہ آئی پی ایل پر ملبا گرا دیا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ہم نے رباڈا کو کہا تھا کہ وہ آئی پی ایل نہ کھیلے، کوشش کرے کہ ورلڈکپ سے قبل وہ تازہ دم رہے لیکن ایسا نہیں ہوا، وہ اگر کھیلنے گیا بھی تھا تو آئی پی ایل کے درمیان میں ہی واپس آ جانا چاہیے تھا۔
انھوں نے کہا کہ صرف رباڈا کو ہی نہیں بلکہ چند دوسرے کھلاڑیوں سے بھی اس بارے میں بات کی تھی، ہمارے تین سے چار اہم کھلاڑیوں کو آرام کرنا چاہیے تھا کیونکہ وہ تمام فارمیٹ کھیل رہے تھے پھر انھوں نے آئی پی ایل بھی کھیلی اور وہ جب ورلڈکپ کھیلنے آئے تو تازہ دم نہیں تھے اور یہ کوئی بہانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔