Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے افغانستان کے خلاف میچ میں کئی ورلڈ ریکارڈز قائم کر دیے۔ شکیب الحسن نے پہلے 51 رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈکپ کی تاریخ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ ورلڈکپ 2019 میں شکیب الحسن اب تک 476 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کھلاڑی نے 400 سے زائد رنز اسکور کیے اور دس وکٹیں حاصل کی ہوں۔ شکیب الحسن نے گزشتہ میچ میں 5 شکار کیے تھے اور وہ بنگلہ دیش کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ورلڈکپ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔
صرف یہی نہیں شکیب الحسن ورلڈکپ کی تاریخ میں ایک میچ میں نصف سنچری بنانے اور پانچ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز کپل دیو اور یووراج سنگھ کو حاصل تھا۔