Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کے ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں بابر اعظم، فخر زمان اور امام الحق شامل ہیں مگر رواں ورلڈکپ میں تینوں کھلاڑی اب تک معیاری کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ فخر، بابر اور امام نے رنز تو کیے مگر اپنے بل بوتے پر ٹیم کو کوئی میچ نہیں جتوا سکے جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ورلڈکپ کے ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل نہیں۔
سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں ڈیوڈ وارنر 500 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ 2019 میں سب سے زیادہ رنز (232) بابر اعظم نے اسکور کیے ہیں۔
پانچ میچوں میں 175 رنز بنانے والے محمد حفیظ پاکستان کے دوسرے ٹاپ اسکورر ہیں مگر قومی ٹیم جن پر سب سے زیادہ انحصار کر رہی تھی ان میں فخر زمان نے 164 اور امام الحق نے صرف 150 رنز ہی اسکور کیے ہیں۔