Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی بولر محمد شامی نے ورلڈکپ 2019 میں افغانستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی. محمد شامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے خلاف ان کی ہیٹ ٹرک میں مہندر سنگھ دھونی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
محمد شامی کا کہنا تھا کہ جب میں نے دو وکٹیں حاصل کر لیں تو دھونی نے مجھے کہا کہ کچھ بدلنے کی ضرورت نہیں، تمہارے پاس ہیٹ ٹرک بنانے کا بہترین موقع ہے بس یارکر کرواؤ اور ان کا یہ مشورہ درست ثابت ہوا۔
بھونیشور کمار کے انجرڈ ہونے کے بعد محمد شامی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والا دوسرا بولر بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔
چیتن شرما پہلے بھارتی بولر تھے جنہوں نے ورلڈکپ 1987 میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔