Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم عالمی کپ 2019 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مشفیق الرحیم نے اپنی شاندار فارم افغانستان کیخلاف میچ میں بھی جاری رکھی جہاں انھوں نے 83 رنز اسکور کیے۔ مشفیق الرحیم رواں ورلڈکپ کے چھ میچوں میں 65.40 کی اوسط سے 327 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کی 2 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی شامل ہے۔
افغانستان کیخلاف میچ میں 83 رنز کی بدولت وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے 11 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ مشفیق الرحیم 11 ہزار رنز بنانے والے بنگلہ دیش کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے تمیم اقبال اور شکیب الحسن یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4,006 اور ایک روزہ کرکٹ میں 5,885 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1,138 بنائے ہیں۔ رواں میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں مشفیق الرحیم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔