Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سابق بیٹسمین برائن لارا کو سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ برائن لارا ورلڈکپ 2019 کے آفیشل براڈکاسٹر کے ساتھ بطور ایکسپرٹ منسلک ہونے کی وجہ سے بھارت میں موجود ہیں۔
برائن لارا نے اپنے آڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ جم کرنے گئے تو انھیں سینے میں زیادہ تکلیف محسوس ہوئی جو مسلسل بڑھ رہی تھی جس وجہ سے مجھے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میرے کافی ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
برائن لارا کے حوالے سے جب یہ خبر سامنے آئی تو کئی سابق اور موجود کرکٹرز نے ان کے لیے جلد صحتیابی کے پیغامات بھیجے۔ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میری دعائیں میرے دوست اور بھائی کے لیے ہیں، لیجنڈ آپ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔ انھوں نے لکھا کہ کرکٹ سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ آپ کی مکمل صحیتابی کے لیے دعاگو ہیں۔