Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے اہم ٹاکرے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور میزبان ٹیم کو 286 رنز کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی اننگز کے اختتام پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ انگلینڈ یہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لے گا۔
انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 26 رنز پر گر گئیں اور اس کے بعد کھلاڑیوں کی پویلین واپسی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ انگلش ٹیم کو میچ میں 64 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو ٹویٹر صارفین نے اپنی توپوں کا رخ کیون پیٹرسن کے دعویٰ کی طرف کر دیا۔
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ پیٹرسن میں کام کر رہا ہوں اور تم ایسی باتیں کر کے مجھے ہنسنے پر مجبور کر رہے ہو۔ ایک شخص نے لکھا کہ پیٹرسن! ہم آپ کو پسند کرتے ہیں، برائے مہربانی مائیکل وان کی طرح مت بنیں۔ ایک اور شائقین کرکٹ نے تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ہر خواب کی ایک حد ہوتی ہے۔