Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے کہا تھا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو لے کر ڈوبیں گے۔ افغانستان نے بنگلہ دیش کو ٹف ٹائم ضرور دیا لیکن بنگال ٹائیگرز نے میچ میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بحال رکھیں۔
میچ کے بعد بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر روبیل حسین نے گلبدین نائب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم معذرت چاہتے ہیں کیونکہ اس سفر میں آپ کو جوائن کرنے میں ہماری دلچسپی نہیں ہے۔ بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میں اگلے دو میچز بھارت اور پاکستان کے خلاف کھیلنے ہیں۔
اگر بنگلہ دیش نے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر لی تو بنگال ٹائیگرز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے اور انھیں یہ امید کرنا ہو گی کہ انگلینڈ اپنے آخری دو میں سے ایک میچ ہار جائے۔