Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مورگن الیون کو ورلڈکپ 2019 کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا جس کے بعد آخری دو میچوں میں انگلینڈ کو لازمی فتح درکار ہو گی۔ ایک شکست بھی انگلینڈ کا سیمی فائنل میں سفر ختم کر سکتی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ناکام ہونے کے بعد اوئن مورگن نے سے جب سوال ہوا کہ آپ سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گے تو انھوں نے جواب دیا کہ ہم پرامید ہیں کہ دونوں میچز جیت کے فائنل فور میں اپنی جگہ بنائیں گے۔
اوئن مورگن نے کہا کہ ایک میچ جیت کر بھی ہم سیمی فائنل کھیل سکتے ہیں لیکن اس کے لیے پاکستان کو آخری تین میں سے ایک میچ ہارنا ہو گا جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچوں کے نتائج بھی اہم ہوں گے۔