Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں حارث سہیل کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا اور انھوں نے 89 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے گزشتہ میچ میں حارث سہیل کو نہ کھلانے کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے بعد انھیں فٹنس مسائل کا سامنا تھا جس وجہ سے حارث کو ڈراپ کیا گیا تھا۔
مکی آرتھر نے کہا کہ جس طرح حارث سہیل نے اپنی فٹنس پر کام کیا اور اپنی فیلڈنگ میں بھی بہتری کی وہ قابل تعریف ہے، انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں میں کسی بھی کھلاڑی کی جگہ پکی نہیں ہوتی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں تبدیلی کی جاتی ہے۔
مکی آرتھر نے مزید کہا کہ حارث سہیل نے پلئینگ الیون میں شاندار واپسی کی اور ان کی 89 رنز کی اننگز میری آج تک کی دیکھی گئی بہترین اننگز میں سے ایک تھی۔