Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹرز کا سینٹرل کنٹریکٹ چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کا کر دیا ہے جبکہ ان کی تنخواہیں بھی بڑھا دی گئیں ہے۔ اے کٹیگری میں شامل ندا ڈار اور ثناء میر کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
بی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 18.5 فیصد اور سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ویمن کرکٹرز کے ڈیلی الاؤنس میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ خواتین کرکٹرز کو غیرملکی دوروں پر ملنے والے ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی ویمن کرکٹرز کو بھی دس ہزار روپے میچ فیس دی جائے گی۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ویمن کرکٹ میں بھی بہتری آئے گی اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔