Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں بنگلہ دیشی ٹیم 2 جولائی کو بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان سے اس کا مقابلہ 5 جولائی کو شیڈول ہے۔ سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کو اگلے دونوں میچز میں فتح درکار ہے تاہم ان میچز سے پہلے بنگلہ دیشی ٹیم کو جھٹکا لگا ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ میں محمود اللہ انجری کا شکار ہوئے۔
بیٹنگ کرنے کے بعد محمود اللہ فیلڈنگ کرنے میدان میں نہیں اترے اور ان کی جگہ صابر رحمان نے پورے میچ میں فیلڈنگ کی۔ بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ایسی انجریز سے چھٹکارا حاصل کرنے میں سات روز لگ جاتے ہیں مگر کوشش کریں گے کہ محمود اللہ جلد فٹ ہوں تاکہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں ٹیم کا حصہ بن سکیں۔