Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا نے جیسن بہرنڈوف کو ورلڈکپ اسکواڈ میں تو شامل کیا مگر انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے سے پہلے انھیں صرف ایک موقع مل سکا تھا۔ بہرنڈوف صرف سری لنکا کے خلاف ہی میچ کھیل سکے تھے جہاں انھیں ایک وکٹ ملی جس کے بعد انھیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔
انگلینڈ کے خلاف انھیں پھر میدان میں اتارا گیا تو جیسن بہرنڈوف نئے روپ میں نظر آئے۔ انھوں نے انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں۔ بہرنڈوف نے پہلے ہی اوور میں جیمز ونس کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد انھوں نے جونی بیئرسٹو کی اہم وکٹ لے کر انگلینڈ کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
آخر میں کرس ووکس، معین علی اور جوفرا آرچر کی وکٹیں لے کر انھوں نے اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔ جیسن بہرنڈوف نے دس اوورز میں 44 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں اور یہ ان کے ون ڈے کیریئر بہترین بولنگ ثابت ہوئی۔