Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ ساؤتھ افریقہ پر پاکستان انڈر-19 ٹیم کی بہترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ساؤتھ افریقی ٹیم کو 215 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
پاکستان کے اختر شاہ اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ ساؤتھ افریقہ کے اینڈریو لو نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں پاکستان انڈر-19 ٹیم نے ہدف چالیسویں اوور میں چھ وکٹوں پر حاصل کر لیا۔
روحیل نذیر نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ حارث خان بھی 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کو سات میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی۔ تیسرا میچ اسی میدان پر کل کھیلا جائے گا۔