Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں ورلڈکپ میں ڈیوڈ وارنر شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر ورلڈکپ 2019 میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ افغانستان کے خلاف 89 رنز سے ورلڈکپ کا آغاز کرنے والے ڈیوڈ وارنر کا بلا پورے ایونٹ میں نہیں رکا۔
انھوں نے بھارت کے خلاف 56، پاکستان کے خلاف 107، سری لنکا کے خلاف 26 اور بنگلہ دیش کے خلاف 166 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے خلاف بھی ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو شاندار آغاز تو دیا مگر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس نصف سنچری کے ساتھ ڈیوڈ وارنر نے ورلڈکپ میں اپنے پانچ سو رنز بھی مکمل کر لیے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے۔ ڈیوڈ وارنر سے پہلے سچن ٹنڈولکر، میتھیو ہیڈن، تلکارتنے دلشان اور مارٹن گپٹل ایک ورلڈکپ میں 500 یا اس سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔