Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کر لی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اسی کے ساتھ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں شکست دینے کا خواب مزید طویل ہو گیا۔
کرکٹ میں روایتی حریفوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں مگر ورلڈکپ میں انگلش ٹیم 27 سال کے بعد بھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکی۔
ورلڈکپ 1992 میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف کامیابی ملی تھی لیکن اس کے بعد سے 2003، 2007، 2015 اور 2019 کے عالمی کپ میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مجموعی طور پر ورلڈکپ کے 8 میچوں میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چھٹی شکست ہوئی ہے جبکہ صرف دو کامیابیاں ملیں۔