Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ رواں ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ٹیم اس ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے انگلینڈ کے خلاف بھی اپنی ٹیم کو 123 رنز کا زبردست آغاز فراہم کیا اور یہ چھٹا موقع ہے کہ اس ورلڈکپ میں دونوں اوپنرز نے پچاس یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ہو۔
ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ رواں ورلڈکپ میں 121، 80، 146، 61، 96 اور 123 رنز کی پارٹنرشپ بنا چکے ہیں۔ صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی ناکام ہوئی۔ دونوں اوپنرز سابق کرکٹرز ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ گلکرسٹ اور ہیڈن نے 2007 کے ورلڈکپ میں سات مرتبہ پچاس یا اس سے زائد رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی۔