انگلش اوپنر جیسن روئے ہیمسٹرنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے پچھلے تین میچز نہیں کھیل سکے ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم اچھا آغاز حاصل کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ جیسن روئے کی جگہ ٹیم میں جیمز ونس کو اوپننگ کی ذمہ داری دی گئی جس میں وہ ناکام رہے۔
جیمز ونس نے افغانستان کے خلاف 26 اور سری لنکا کے خلاف 14 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی ان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور وہ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی مینجمنٹ کے مطابق جیسن روئے اگلے میچ تک مکمل صحتیاب ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
انگلینڈ کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اگلے دو میچز لازمی جیتنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کا اگلا میچ 30 جون کو بھارت سے شیڈول ہے۔