Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلین ٹیم ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دی۔ لارڈز کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلین اوپنرز نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 123 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلوی ٹیم 50 اوورز میں 285 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور 53 رنز پر جوئے روٹ اور کپتان اوئن مورگن سمیت 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں جوز بٹلر اور بین اسٹوکس نے 71 رنز بنائے تاہم 124 کے مجموعی اسکور پر بٹلر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بین اسٹوکس بھی 89 رنز پر ہمت ہار گئے اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔