Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ انھوں نے انگلینڈ کے خلاف 116 گیندوں پر سینچری اسکور کی اور یہ فنچ کی رواں ورلڈکپ میں دوسری سنچری تھی۔ کسی ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں کپتانوں کی کارکردگی کی بات کریں تو سوروو گنگولی 2003 میں سب سے زیادہ تین سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔
گلین ٹرنر، رکی پونٹنگ اور برنڈن ٹیلر نے دو، دو مرتبہ سو کا ہندسہ عبور کیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے بھی دو، دو سینچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔
فنچ نے پہلی سینچری سری لنکا کے خلاف بنائی جس میں انھوں نے 153 رنز بنائے تھے۔ وہ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں 496 رنز بنا کر دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔