Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کی جانب سے پہلی سینچری اسکور کر دی۔ اپنی میچ وننگ سینچری کی بدولت بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔ بابر اعظم نے 68 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کر کے سر ویو رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے یہ کارنامہ 69 اننگز میں انجام دیا تھا۔
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 3 ہزار رنز کرنے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔ تیزترین 3 ہزار رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ ساؤتھ افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کے نام ہے۔ بابر اعظم تیزترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشیاء کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میگا ایونٹ کے انتہائی اہم میچ میں بابر اعظم 101 رنز پر ناقابل شکست رہے۔