Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد عامر قومی ٹیم کے ابتدائی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں تھے لیکن تجربے کے بنیاد پر انھیں 15 رکنی ٹیم مین شامل کر لیا گیا اور وہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کیلئے انتہائی سودمند ثابت ہوئے ہیں۔ میگا ایونٹ کے سات میچوں میں محمد عامر 16 وکٹیں لیکر ایونٹ کے دوسرے سب سے کامیاب بولر ہیں جبکہ مچل اسٹارک 19 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ورلڈکپ میں محمد عامر کی بولنگ میں خاص بات یہ رہی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے پہلے تک کوئی بھی بیٹسمین ان کی بولنگ پر چھکا نہیں لگا سکا اور ٹورنامنٹ میں 324 گیندوں میں ان کی ایک بھی گیند باؤنڈری کے پار نہیں گئی مگر کیویز کے خلاف محمد عامر کے نویں اوور کی پہلی گیند پر جیمی نیشام نے چھکا لگا کر ان کے اس تسلسل کو توڑ دیا۔