Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین روس ٹیلر نے پاکستان کیخلاف ایک نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ روس ٹیلر نے پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا 224واں میچ کھیلا اور وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچز کھیلنے والے پانچویں کرکٹر بن گئے۔
روس ٹیلر اپنے 224 ایک روزہ میچوں میں 48.12 کی اوسط سے 8,229 رنز اسکور کر چکے ہیں جس میں ان کی 20 سینچریاں اور 49 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔
کیوی ٹیم کی جانب ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی روس ٹیلر کے نام ہے جبکہ سب سے زیادہ سینچریاں بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے انھوں نے اسکور کی ہیں۔
سابق کرکٹر ڈینیئل ویٹوری نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 291 ایک روزہ میچز کھیلے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اسٹیفن فلیمنگ اور تیسرے پر برینڈن میک کولم موجود ہیں۔