Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ ہفتے وائرل ہونے والی ویڈیو پر پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بول پڑے جس میں ایک شخص نے ان کے لیے غیراخلاقی الفاظ استعمال کیے تھے۔ زینب عباس کو دیے گئے انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ جب آپ کسی اور ملک میں کھیل رہے ہوں تو فینز کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، انگلینڈ میں فینز نے ہمیشہ سپورٹ کیا لیکن بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بعد ایک ہفتہ بہت برا گزرا۔
انھوں نے کہا کہ اس شخص کے رویے پر بہت دکھ ہوا کیونکہ اس وقت میرا بیٹا عبداللہ ساتھ تھا مجھے غصہ تو بہت آیا لیکن اگر میں وہاں جواب دے دیتا تو سارا ملبہ مجھ پر گرا دیا جاتا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ وہ جب ہوٹل کے کمرے میں پہنچے تو بیوی ویڈیو دیکھ کر رو پڑی تھیں، میں نے انھیں دلاسہ دیا اور کہا کہ یہ تو ایک واقعہ ہے جس کی ویڈیو بن گئی ایسے کئی واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جو ہوتا ہے اللہ کی طرف سے ہوتا ہے، اس ویڈیو کے بعد سب میرے ساتھ کھڑے ہو گئے اور میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔