Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وہاب ریاض ورلڈکپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔ انگلینڈ کی خشک وکٹوں کو دیکھتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو ریورس سوئنگ بولنگ کے ماہر بولر کی کمی محسوس ہوئی۔ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وہاب ریاض کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔
ورلڈکپ 2019 میں وہاب ریاض نے ابھی تک سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو مایوس نہیں کیا ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ میں اپنی ریورس سوئنگ سے بہت خوش ہوں اور میری ریورس سوئنگ کا راز میری کلائی ہے جو زیادہ لچکدار ہے۔
فاسٹ بولر نے بتایا کہ بولر جب بھی بیٹسمین کو آگے گیند کرنے کی کوشش کرے گا تو ریورس سوئنگ کا چانس زیادہ ہو گا۔ انھوں نے محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ان پر بہت دباؤ تھا مگر جس طرح انھوں نے پرفارم کیا وہ قابل تعریف ہے۔