Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

روہت شرما چیمپئنز ٹرافی 2013 میں کامیابی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بڑی غلطی کر بیٹھے۔ بھارت کے اوپننگ بیٹسمین نے چیمپئنز ٹرافی 2013 کی ٹرافی تھامے ٹویٹر پر تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ وہ یادیں ہیں جن کو آپ لمبے عرصے کے لیے یاد رکھتے ہیں۔ انھوں نے ساتھ چیمپئنز ٹرافی 2013 لکھنے کے بجائے چیمپئنز ٹرافی 2017 لکھ دیا جہاں بھارت کو فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی تھی۔
اس کے ٹویٹر صارفین کی جانب سے روہت شرما کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ہیش ٹیگ تو سہی لگا لیتے کیوں پرانی باتیں یاد دلا رہے ہو۔ ایک شخص نے روہت شرما کو کہا کہ پاکستان کے کوچ بن گئے ہو کیا، ہم 2013 میں جیتے ہیں 2017 میں نہیں؟
ایک شائقین کرکٹ لکھا کہ آپ نے 2013 کی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، اسے ٹھیک کر لو اس سے پہلے کہ لوگ اس ٹویٹ پر آپ کا مذاق بنانا شروع کر دیں۔ روہت شرما نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے دوبارہ نئی ٹویٹ کی اور پھر چیمپئنر ٹرافی 2013 لکھا۔