Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر یو ٹرن لے لیا۔ کرس گیل نے کہا ہے کہ میں نے ورلڈکپ سے پہلے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا مگر اب میں نے اپنا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد بھارت سے شیڈول ٹیسٹ سیریز اور ایک روزہ میچز میں حصہ لوں گا تاہم کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا۔
کرس گیل کے مینیجر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کرس گیل ورلڈکپ کے بعد ریٹائر نہیں ہو رہے۔ کرس گیل کی جانب سے کئے گئے اس اعلان کے بعد ان کے فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 3 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہو گی۔