Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو وا کا کہنا ہے کہ بلاشبہ انگلش ٹیم گزشتہ کئی عرصے سے جارحانہ کرکٹ کھیل رہی ہے مگر صلاحیتیں ہمیشہ طاقت پر بازی لے جاتی ہیں اور ایسا ہم نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں دیکھا۔ اسٹیو وا نے کہا کہ آّسٹریلیا نے میچ میں پرانی کرکٹ کھیلی اور ابتداء میں وکٹس بچا کر آخر میں چارج کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایرون فنچ نے بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرانے انداز کی کرکٹ میں سینچری اسکور کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسن بہرنڈوف کو ورلڈکپ میں منتخب کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا مگر ہمیں اس بات پر سلیکٹرز کو کریڈٹ دینا چاہیے۔
اسٹیو وا نے مزید کہا کہ انگلینڈ کو ورلڈکپ سے پہلے فیورٹ قرار دیا گیا۔ انھوں نے انگلینڈ کو چیلنج کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ انگلش ٹیم ثابت کرے کہ وہ ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم ہے اور اگلے میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائے۔