Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے پاکستان کرکٹ میں بڑی خامی کی نشاندہی کر دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں گرانٹ فلاور سے سوال ہوا کہ کس طرح پاکستان کی غیرمستقل مزاجی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ جواب میں گرانٹ فلاور نے کہا کہ یہ بہت مشکل کام ہے کیونکہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ اچھی نہیں ہے جس کا نقصان ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نئے ٹیلنٹ پر انحصار کرتے ہیں جس وجہ سے پرفارمنس میں غیرمستقل مزاجی ہے۔ حارث سہیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے بعد ٹیم سے ڈراپ کرنے کے سوال پر گرانٹ فلاور نے کہا کہ مختلف کمبی نیشنز کی وجہ سے ان کی جگہ نہیں بنی۔
ان کا کہنا تھا کہ حارث سہیل نے شاندار کم بیک کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس قسم کی پرفارمنس جاری رکھیں گے۔ گرانٹ فلاور نے مزید کہا کہ محمد عامر اعتماد کی کمی کا شکار تھے اور اعتماد بحال ہونے کے بعد ان کی پرفارمنس ہمارے سامنے ہے۔