سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد انگلش ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اوئن مورگن میچ میں مچل اسٹارک کی بولنگ سے ڈر رہے تھے، ڈر اور خوف کا مطلب ہے کہ ہم پھر سے پیچھے جا رہے ہیں اور ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔
کیون پیٹرسن نے ٹویٹر پر اوئن مورگن کی بیٹنگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور کہا کہ آپ بتائیں کہ میں غلط ہوں یا ٹھیک۔ شکست کے بعد اوئن مورگن سے اس حوالے سے سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ کیا واقعی؟ مجھے تو ایسا کچھ نہیں لگا۔
اوئن مورگن سے سوال ہوا کہ انگلش ٹیم 27 سال میں آسٹریلیا سے ورلڈکپ کے میچز نہیں جیتی اس کی کیا وجہ ہے؟ جس کے جواب میں اوئن مورگن نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں تو ابھی آسٹریلیا کے خلاف صرف دو ورلڈکپ میچز کھیلا ہوں۔