Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں حریف پلیئر کو رن آؤٹ کرنے کا واضح موقع گنوا کر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے والی انگلش ویمن کرکٹر کیٹ کراس نے اس سے متعلق دلچسپ وضاحت پیش کر دی۔
اگرچہ ان کی ٹیم یہ میچ 42 رنز سے جیت گئی تھی مگر ایک موقع پر جب فیلڈر نے گیند بولر اینڈ پر ان کی جانب پھینکی تو انھوں نے تیزی سے اپنی جانب آتی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بجائے گیند وکٹ کیپر کی جانب تھرو کر دی۔
رن آؤٹ کا سنہری موقع ہاتھ سے گنوانے پر ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز کیٹ کراس نے سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے اینڈ پر موجود اسٹمپس کی بیلز تو پہلے ہی نیچے گری ہوئی تھیں اسی لیے میں نے گیند دوسری جانب اچھال دی۔ یہ کیٹ کراس کا 9واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔