Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم نے رواں ورلڈکپ میں پاکستان کا 32 سالہ انتظار ختم کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 238 رنز کے تعاقب میں دونوں اوپنرز آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم نے ذمہ داری لی اور شاندار سینچری اسکور کی۔ بابر اعظم سینچری اسکور کر کے جذباتی نظر آئے اور انھوں نے گراؤنڈ میں سجدہ بھی کیا۔
بابر اعظم 127 گیندوں پر 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں ان کے 11 چوکے بھی شامل تھے۔ ورلڈکپ 1987 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کسی مڈل آرڈر پاکستانی بیٹسمین نے ورلڈکپ میں سنچری اسکور کی ہو۔
اسی اننگز میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کے 3 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ بابر اعظم ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ وہ چھ میچوں میں دو نصف سینچریوں اور ایک سینچری کی مدد سے 333 رنز بنا چکے ہیں۔