Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ورلڈکپ میں بابر اعظم کے بعد محمد حفیظ پاکستان کے دوسرے کامیاب بیٹسمین ہیں۔ محمد حفیظ نے ورلڈکپ کے سات میچوں میں 34.50 کی اوسط سے 207 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی ایک نصف سینچری شامل ہے جو انھوں نے انگلینڈ کے خلاف بنائی تھی اور پاکستان نے اس میچ میں 14 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
محمد حفیظ کے لیے پریشان کن بات یہ ہے کہ انھوں نے تین مرتبہ اپنی وکٹ پارٹ ٹائمر بولرز کو دی۔ آسٹریلیا کے خلاف وہ 46 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ ایرون فنچ کو چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
انھوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف یہی غلطی دوبارہ کی اور ایڈم مرکرم کو سویپ شاٹ مارنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف وہ ایک مرتبہ پھر پارٹ ٹائم بولر کین ولیمسن کو وکٹ دے بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جب حفیظ آؤٹ ہوئے تو برینڈن میک کولم نے کمنٹری کے دوران کہا کہ پارٹ ٹائم بولرز کی بھی عزت کرنی چاہیے ورنہ آپ کو نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔