Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا ڈیبیو افغانستان کے خلاف 21 ستمبر 2018 کو کیا تھا۔ شاہین آفریدی 17 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد 30 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ انھوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں سب سے زیادہ وکٹیں نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کیں۔
شاہین آفریدی نے ابھی تک نیوزی لینڈ کے خلاف چار ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور انھوں نے 12 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا ہے۔ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں نوجوان فاسٹ بولر نے مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے میچ میں شاہین آفریدی نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ تیسرے میچ میں وہ ایک وکٹ حاصل کر پائے تھے۔ انھوں نے ورلڈکپ میں بھی کیوی بیٹسمینوں کا پیچھا نہیں چھوڑا اور دس اوورز میں 28 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔