Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز کی سرزمین پر جاری ورلڈکپ میں پاکستان کی پرفارمنس میں اتار چڑھاؤ رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر کے کم بیک کیا لیکن آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں ملنے والی شکستوں نے پاکستان کو مشکل میں دھکیلا۔
اس کے بعد شاہینوں نے اگلے دونوں میچز جیت کر میگا ایونٹ میں زبردست کم بیک کیا۔ ورلڈکپ 2019 میں بولرز مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن کبھی فیلڈرز نے ان کا ساتھ نہیں دیا تو کبھی بیٹسمین دھوکہ دے گئے۔
نیوزی لیںڈ کے خلاف میچ سے پہلے مکی آرتھر نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم نے کسی بھی میچ میں ایک ساتھ تین شعبوں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔ پاکستانی بولرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کو اچھا آغاز دیا تو فیلڈرز بھی جان مارتے نظر آئے اور ہدف کے تعاقب میں بیٹسمینوں نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں قومی ٹیم کو 6 وکٹوں سے کامیابی ملی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے سرفراز احمد نے کہا کہ فیلڈنگ میں بہتری آنا بہت اچھی بات ہے جبکہ بیٹسمینوں نے بھی صحیح وقت پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ملنے والی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔